شریف فیملی شہباز سے ملاقات کے بعد روانہ


لاہور: مسلم لیگ نواز کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کے لیے شریف فیملی نیب آفس پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق اہل خانہ میں سلمان شہباز، نصرت شہباز اور شہباز شریف کی دونوں بہنیں شامل ہیں جبکہ شہبازشریف کے پوتے، پوتیاں بھی دادا سے ملنے نیب آفس ساتھ آئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق نیب کی حراست میں موجود شہبازشریف سے ملاقات کے لیے شریف فیملی شام پانچ بجے نیب آفس پہنچے گی، نوازشریف اور دیگر فیملی ممبران کی آمد  سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیے گئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کر رکھا ہے، نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے احتساب عدالت سے شہباز شریف کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی درخواست کی کی گئی تھی۔

قومی احتساب بیورو نے وزیراعلی کی حیثیت سے  آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں اختیارات کا غلط استعمال کرنے کے الزام میں شہباز شریف کو گرفتار کیا تھا۔

شہباز شریف نے مؤقف میں کہا تھا کہ میں قوم کا خادم ہوں خود، قومی کی پائی پائی بچائی ہے اور میں نے خود ہی انکوائری کا حکم دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات سے قبل گرفتاری سیاسی انتقام ہے، ایک روپے کرپشن کا الزام بھی ثابت نہیں کیا جاسکتا، مجھے کسی اور کیس میں صفائی کے لیے بلایا گیا تھا اور گرفتار کرکے میری خدمات کا یہ صلہ دیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں