نیب کا ایس بی سی اے حیدرآباد میں کرپشن کے خلاف انکوائری کا آغاز

ایل این جی کیس: نیب کو شاہد خاقان کیخلاف وعدہ معاف گواہ مل گئے

فائل فوٹو


حیدرآباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) حیدرآباد میں ایمنسٹی اسکیم میں کی گئی مبینہ کرپشن کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے نیب کراچی کے ایڈیشنل ڈائریکٹرکی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے 20 افسران اور اہلکاروں کو نیب عدالت میں طلب کرنے کے نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تین ڈپٹی ڈائریکٹرز، دس اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سات انسپیکٹرز کو پیر کو نیب عدالت کراچی پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق طلب کئے جانے والے 20 افسران کا کام ایمنسٹی اسکیم کے تحت عمارتوں کو ریگولرائز کرنا تھا، جس میں مبینہ کھپلے کے انکشاف پر ان افسران کو نیب عدالت طلب کرنے کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے سال 2011 میں غیر قانونی تعمیرات کوقانونی شکل دینے کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی تھی، ایمنسٹی اسکیم کے تحت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران نے غیر قانونی تعمیرات کو قانونی شکل دی تھی۔


متعلقہ خبریں