65 سالہ فرانسیسی اداکارہ کو ملا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ


روم: فرانسیسی اداکارہ ایزابل ہیوپڑٹ کو روم فلم فیسٹیول میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے۔

65 سالہ ایزابل ہیوپڑٹ پیچیدہ، منفرد اور مشکل کردار کرنے کی وجہ سے مداحوں میں خاصی شہرت رکھتی ہیں۔ انہوں نے مغربی سینما سے لے کر فرانس کے نیو سینما تک اور حالیہ فلموں کی ہر اقسام میں کام کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

گزشتہ سال بھی مایانازڈائریکٹر پال ویرہوون کی ڈچ فلم ’ایل‘ میں کردار کی بنیاد پرانہیں گولڈن گلوب ایوارڈ دیا گیا تھا اوریہی نہیں ایزابل آسکر کے لیے بھی نامزد ہو چکی ہیں۔

ان کی شہرت کی وجہ  بنے والی فلم میں انہوں نے ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کیا تھا جس میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی خود اپنے مجرموں کو ڈھونڈ کر اذیت ناک موت دیتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ کردار کرنے سے پہلے اس موضوع پر ان کی اپنی ڈائریکٹرسے زیادہ بات نہیں ہوئی تھی اسی لیے انہیں اس کردار سے متعلق ایک قدرتی تجسس پیدا ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کے کردار کو کتابی نفسیات کے لحاظ سے نہیں سمجھا جا سکتا کیونکہ اسے سمجھنے کے لیے جذبات کو سمجھنا لازمی ہے۔

ایزابل کا کہنا تھا کہ ہر کردار سے ان کی پہچان بنی لیکن جو شہرت انہیں اس لڑکی کے کردار سے حاصل ہوئی وہ کسی کردار سے نہیں ملی۔

ایزابل کو اب تک مجموعی طور پر 100 سے زائد ایوارڈز مل چکے ہیں۔ روم فلم فیسٹیول 28 اکتوبر تک جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں