یو اے ای سے قابل فخر تعلقات ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، سربراہ پاک فضائیہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاک فضائیہ کے ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط باہمی تعلقات ہمیشہ قابلِ فخر رہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ایئرچیف یو اے ای میجر جنرل اسٹاف پائلٹ ابراہیم ناصرمحمد العلاوی ملاقات کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ فضائی افواج کے درمیان موجود مثالی باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

اس موقع پرایئرچیف یو اے ای میجر جنرل اسٹاف پائلٹ ابراہیم ناصرمحمد العلاوی، کمانڈر یو اے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی حالیہ عرصے میں جدت اور خود انحصاری کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے اپنے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران  یو اے ای فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز پر کمانڈر یو اے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس ابراہیم ناصرمحمد العلاوی سے ملاقات کی جبکہ ان کی آمد پر یو اے ای فضا ئیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔


متعلقہ خبریں