امریکہ کا سعودی سرمایہ کاری کونسل میں شرکت سے انکار

امریکہ سعودی سرمایہ کاری کونسل میں شرکت سے انکار|humnews.pk

واشنگٹن: امریکہ نے سعودی سرمایہ کاری کونسل میں شرکت کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع  کے مطابق اس بات کا فیصلہ سعودی امریکہ نے صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی کے پیش نظرکیاہے۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکی سیکرٹری خزانہ اسٹیون منچن  نے سعودی عرب کی جانب سے منعقد عالمی سرمایہ کاری کونسل میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا ہےتاہم سعودی عرب پر متوقع امریکی پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

امریکی سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ جمال خشوگی کی موت پر سعودی عرب کے پاس معلومات اچھی ہیں لیکن یہ ناکافی ہیں۔

واقعہ کے بارے میں برطانوی وزیر برائے بریگزٹ امور ڈومینیک راب کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں سعودی  وضاحت غیر تسلی بخش ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت خشوگی کے قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر نے اس بارے میں ترک حکام کی تحقیقات کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے کہا کہ جرمنی سعودی عرب کو اسلحہ فراہم نہیں کرے گا۔

ادھر سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے جمال خشوگی کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ خشوگی کے استنبول قونصل خانے سے نکلنے کی متضاد اطلاعات پر تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جمال خشوگی کا قتل ایک سنگین غلطی تھی اور ولی عہد محمد بن سلمان کو اس کیس سے متعلق کچھ علم نہیں۔


متعلقہ خبریں