چین اصلاحات کا عمل جاری رکھے گا، چینی پریمئیر

چین اصلاحات کا عمل جاری رکھے گا، چینی پریمئیر|humnews.pk

بیجنگ: چینی پریمئیر نے ایک بین الاقوامی فورم سے خطاب میں کہا کہ چین اپنی معیشت کی رسائی بڑھانے کے لیے اصلاحت اور کاروباری ماحول کو بہتر کرنے کا عمل جاری رکھے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ بیان چینی پریمئیر لی کیکوینگ نے ایشیا اور یورپ کے لیڈروں کی برسلز میں ہونے والی ایک میٹنگ کے دوران دیا۔

انہوں نے کہا کہ چین اس وقت امریکہ کے ساتھ بدترین تجارتی جنگ میں پھنسا ہوا ہے کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین سے انٹلیکچوال پراپرٹی، انڈسٹریل سبسڈی اور تجارتی پالیسیوں میں انتہائی اقدامات کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق برسلز بھی چین سے متعلق واشنگٹن کے خدشات سے متفق ہے مگر چین کو اصلاحات کے لیے رضامند کرنے پر طریقہ کار میں اختلاف ہے۔

لی کا کہنا تھا کہ چینی معیشت بہت تندرست ہے تاہم  عالمی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت اسے مختلف مشکلات درپیش ہیں۔

چینی پریمئیر نے کہا کہ  یوآن کا ریٹ مناسب سطح پر رکھنے کے لیے چین مستقل طور پر ایکسچینج ریٹ کا تعین مارکیٹ کے اعتبار سے کرتا رہے گا۔


متعلقہ خبریں