کراچی میں کانگو وائرس بے قابو


کراچی: شہر میں کانگو کا ایک اور مریض سامنے آ گیا جس کے بعد اس کے مریضوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

سربراہ جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی نے ہم نیوز کو بتایا کہ کانگو میں مبتلا 28 سالہ نہال کراچی کے علاقے جام گوٹھ ملیر کا رہائشی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال کانگو وائرس سے متاثرہ 18 سے زائد افراد کو جناح اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے آٹھ مریض جان کیبازی ہار چکے ہیں۔

نہال کو دو روز قبل طبیعت خرابی کی شکایت پرجناح اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد طبی معائنے اور رپورٹس میں اس کے جسم میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کانگو وائرس:

کانگو وائرس اس وقت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے جو کانگو نامی کیڑے سے پھیلتا ہے۔ یہ کیڑا زیادہ تر مویشیوں کی جلد پر پایا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کیڑا اپنے شکار کا خون چوستا ہے جو جان لینے کا سبب بن جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر کسی انسان کو یہ کیڑا کاٹ لے یا اس سے متاثرہ جانور ذبح کرتے ہوئے انسان کو زخم لگ جائے تو اس بیماری کا شکار ہونے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

کانگو وائرس سے متاثرہ انسان کے پھیپھڑے، جگر اور گردے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں