پولس کے امتحانات میں نقل پر امیدواروں کےخلاف مقدمات درج


سکھر: سینئرسپرنٹنڈنٹ(ایس ایس پی) اسد رضا نے ہم نیوز کو بتایا کہ تحریری امتحان کے دوران نقل کرنے والے 60 امیدوار پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امیدواروں پر مقدمات 418، 419 ،34 کی دفعات کے تحت تین مختلف تھانوں میں درج کیے گئے ہیں۔ یہ تمام امیدوار پاکستان ٹیسٹنگ کے تحت سندھ ریزرو پولیس کی خالی اسامیوں کے لیے آج ہونے والے تحریری امتحانات میں شامل تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس کانسٹیبل کی خالی اسامیوں کے لیے 8000 سے زائد امیدواران نے تحریری امتحان میں شرکت کی۔

انسپکٹرجنرل(آئی جی) سندھ نے احکامات دیئے تھے کہ سندھ ریزرو پولیس کی خالی اسامیوں پر تمام بھرتیاں میرٹ پرکی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی بھرتیوں کے حوالے سے ہمیشہ یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ وہاں صرف سفارش کی بنیاد پر نوکری دی جاتی ہے اور اسی وجہ سے آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتیوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں