فلم ’ہیلووین‘ کے پریمیئر نےفرنچائز کے ریکارڈ توڑ دیے


لاس اینجلس: ہارر ڈرامہ فلم ’ہیلووین‘ نے فرنچائز کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے اور اس فلم نے 77 ملین ڈالرز سے زائد کمائے جو کسی ریکارڈ سے کم نہیں جبکہ یہ ہی نہیں بلکہ یہ فلم کا پریمیئر تین ہزار سے زائد مقامات پر لانچ بھی کیا گیا۔

خوف، تجسس اور دہشت سے بھرپور ہالی وڈ فلم ’ہیلووین‘ کا شمالی امریکہ میں رنگا رنگ ورلڈ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے دکھائے اور مداحوں کے دل جیت لیے۔

اور یہی نہیں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر ہی فوٹو گرافروں کو فلمی پوز بھی دیے اور مختلف انٹرویوز میں فلم کی تفصیلات اور کرداروں کے بارے میں دلچسپ تجربات سے بھی آگاہ کیا۔

ہدایت کار ڈیوڈ گورڈن گرین کی اس سنسنی خیز فلم کی کاسٹ میں جیمی لِی، جوڈی گیریئر،اینڈی میٹی چیک، ورجینیا گارڈنراور نک کاسل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

اس فلم کی کہانی  40 سال بعد ہیلووین تہوار پر خون کی ہولی کھیلنے  شخص کے گرد گھوم رہی ہے اور اس ژخص کے آنے کے بعد لوگوں کو خوفزدہ کردینے والے واقعات کا نہ ختم ہونے والےواقعات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے اور ہر طرف ایک دہشت کا ماحول پیدا کر دیتا ہے۔

یہ فلم ملک اکاد، بِل بلاک اورجیسن بلم کا مشترکہ طور خیال ہے جیسے عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں