ایپل کا بلوم برگ سے خبر درست کرنے کا مطابہ

کیا آپ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا استعمال کم کرنا چاہتے ہیں؟ | urduhumnews.wpengine.com

لندن: ایپل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک نے برطانوی نیوز ویب سائٹ بلوم برگ سے ایپل کے اندرونی کمپیوٹر سسٹمز کے متعلق شائع کی گئی خبرکی تصحیح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبرمیں بتایا گیا تھا کہ  ایپل کے اندرونی کمپیوٹر سسٹمز کو چینی جاسوسوں نے ایک چھوٹی سی چپ کے ذریعے ہیک کرلیا تھا، تاہم بلوم برگ اب بھی اپنی خبر پر قائم ہے اور تردید سے انکاری ہے۔

ایپل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک نے ایک نیوز ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ بلوم برگ کی خبر بے بنیاد ہے اور ان کو اس خبر کی تصحیح کرنی چاہیے۔

ایپل نے اب تک یہ واضع نہیں کیا اگر وہ بلوم برگ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے یا نہیں۔

ٹم کک کی انٹرویو کے رد عمل میں بلوم برگ کا کہناتھا کہ وہ اپنے کام کو لے کر پر اعتماد ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ 17 ذرائع نے ان کی خبر کی تصدیق کی ہے کہ ایپل کے اندورنی کمپیوٹر سسٹم میں ہیرا پھیری کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں