ڈیرہ غازی خان: مسافر بسوں میں تصادم 19 جاں بحق


ڈیرہ غازی خان: مسافربسوں میں تصادم کے باعث 19 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر، پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے فوری طور پر اسپتال پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نعشوں اور زخمیوں طبی امداد کے لیے کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک حادثے کی حتمی وجوہ معلوم نہیں ہوسکیں تاہم عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔


متعلقہ خبریں