ٹی 10 لیگ کا شیڈول جاری، 21 نومبر سے آغاز ہوگا


شارجہ: متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کی ریاست شارجہ میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوینٹی لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق لیگ کا آغاز 21 نومبر سے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد دو میچز کھیلے جائیں گے۔ نئے سیزن کا پہلا مقابلہ راجپوتز اور کراچیئن کے درمیان ہوگا۔

ٹی ٹین لیگ کے پہلے سال چھ ٹیموں نے حصہ لیا تھا تاہم لیگ کی کامیابی کے بعد اگلے ایڈیشن کے لیے دو مزید ٹیموں کا اضافہ کرکے کل تعداد آٹھ کردی گئی ہے۔

اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 29 مقابلے ہوں گے، لیگ کے ابتدائی راؤنڈ 21 سے 25 جبکہ 26 سے 30 نومبر تک ناک آؤٹ کھیلا جائے گا۔ یکم دسمبر کو کوالیفائر اور دوالیمینٹرز میچزکھیلے جائیں گے۔ دو دسمبر کو تیسری پوزیشن کا میچ اور پھر فائنل کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے تمام میچز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں