گوگل کے نئے پکسل فونز میں خرابی کی شکایات


کیلی فورنیا: گوگل کے نئے پکسل فونز میں خرابی کی شکایات سامنے آئی ہیں جبکہ یہ فونز حال ہی میں  متعارف کرائے گئے ہیں۔

یہ شکایات دنیا بھر سے متعدد صارفین کی جانب سے گوگل کے اپنے فورم پر درج کرائی گئی ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ گوگل پکسل تھری اور پکسل ایکس ایل تھری’ کے کیمرے  درست کام نہیں کررہے۔ اسی طرح کی شکایات سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی سامنےآئی ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹس پرلوگوں کا کہنا ہے کہ بعض اوقات کیمرے سے لی گئی تصاویر موبائل میں محفوظ نہیں ہوتیں اورمتعدد بار محفوظ نہ ہونے والی تصاویر کافی دیربعد انہیں موبائل میں نظر آتی ہیں۔

کچھ صارفین کے مطابق کئی تصاویر گیلری میں نظر آرہی ہوتی ہیں لیکن انہیں شیئر کرنے کی کوشش کی جائے تو فون میں پیغام  ملتا ہے کہ یہ تصویر محفوظ ہی نہیں ہے۔

تاحال ان شکایات پرگوگل کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

گوگل کے بہترین فونز میں شمار کیے جانے والے یہ فونز دس اکتوبر 2018 کو متعارف کرائے گئے تھے لیکن ابتدائی دس دن کے اندر ہی ان میں خرابی کی شکایت سامنے آگئی ہے۔


متعلقہ خبریں