انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں تین پیسے کا اضافہ


کراچی: انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں پیر کے روز کاروبار کے آغاز میں روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر میں تین پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر تین  پیسے اضافے سے 133.75 روپے کا ہوگیا ہے۔

انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کے دن ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر چھ  پیسے مہنگا ہو کر 133 روپے 72  پیسے پر فروخت ہوا۔

جمعرات کو انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں  ڈالر کی قدر 133.74 روپے رہی تھی۔

جبکہ بدھ کے روز کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کےدوران ڈالر کی  قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی تھِی۔


متعلقہ خبریں