ای سی سی اجلاس، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ پھر مؤخر

ای سی سی اجلاس، اسٹیل مل کی بحالی پر فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مؤخر کر دی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں بجلی کے نرخ بڑھانے یا برقرار رکھنے کے حوالے سے غور کیا جاتا تھا تاہمں وفاقی وزیر خزانے نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بجلی واجبات کی وصولی کا عمل بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر خزانے نے بجلی واجبات کی وصولیوں کا عمل بہتر ہونے تک بجلی کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

اسد عمر نے کہا کہ بدھ کو دوبارہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں بجلی واجبات کی وصولیوں کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ ہم گزشتہ ایک ماہ سے نیپرا حکام کو وصولیوں کا عمل بنانے کا کہہ رہے ہیں لیکن اُس کے کوئی خاطر خواہ نتائج نہیں آ رہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں تین روپے 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی تھی جب کہ پاور ڈویژن کی جانب سے بھی بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سفارش کی گئی اور پاور ڈویژن نے ماہانہ 50 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو استثنیٰ کی سفارش بھی کی تھی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اس سے قبل بھی دو مرتبہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کر چکی ہے۔


متعلقہ خبریں