آرمی چیف کی امریکی ناظم الامور برائے پاکستان سے ملاقات

آرمی چیف ک امریکی ناظم الامور برائے پاکستان سے ملاقات |humnews.pk

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  کی امریکی ناظم الامور برائے پاکستان سے ملاقات کی ہے۔ جس میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے اموراور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایمبیسڈر پول جونز نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت افغانستان کے تناظر میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے مابین تعلقات کی بہتری اور خارجہ امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔


متعلقہ خبریں