وزیراعلیٰ بلوچستان کا ’نیا ہاؤسنگ اسکیم‘ کا افتتاح

جام کمال کے پاس رات 12 بجے تک کا وقت ہے، انہیں گھر جانا چاہیے: عبدالرحمان کیتھران

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم‘ کا افتتاح کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم‘ پورے بلوچستان کا پروگرام ہے لیکن اس کا افتتاح کوئٹہ سے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کے پیش نظریہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی شہر کے مختلف علاقوں میں بنائی جائے گی۔

ایک سوال پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ این ایف سی میں کٹوتی کے بجائے بلوچستان کا حصہ زیادہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ سال سے تباہی کا سامنا ہے اور صوبے کی مالی ضروریات میں اضافہ ہوا ہے۔

جام کمال نے واضح کیا کہ گوادر کو مکران سے الگ نہیں کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی کوتاہیوں پر وفاق سے نظر انداز کیے جانے کا گلہ نہیں کرنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ماضی کی صوبائی حکومتوں نے وفاق سے صحیح طریقے سے رابطہ نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں