خودکشی کو ترجیح دینے والے کشکول اٹھا کر گھوم رہے ہیں، اسفندیار


پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کرنے کی بازگشت سے تحفظات بڑھتے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خود کشی کو آئی ایم ایف پر ترجیح دینے والے بالآخر کشکول اٹھا کر پوری دنیا میں گھوم رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ فاٹا کا ترقیاتی حصہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے ذریعے خرچ کیا جانا چاہئے۔

اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حکومت مخالف امیدواروں کی کامیابی دراصل حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اسفند یار ولی خان نے واضح کیا کہ اے این پی کو پارلیمنٹ سے باہر رکھنے والے ہمیں سیاست سے دور نہیں کر سکتے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے الزام عائد کیا کہ احتساب کو سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ فاٹا انضمام کے بعد بلوچستان کے پختونوں کے سینے پر کھنچی لکیربھی مٹائیں گے۔


متعلقہ خبریں