اسلام آباد: تعلیمی اداروں کے سربراہان تبدیل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکوت کے تعلیمی اداروں کے سربراہان کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔

وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹرعلی احمد کھرل کا تبادلہ اسلام آباد ماڈل کالج I-10/1 سے اسلام آباد کالج فار بوائز G-6/3 کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر رفیق کا تبادلہ اسلام آباد کالج فار بوائز G-6/3 سے اسلام آباد ماڈل کالج G-10/4 میں کیا گیا ہے۔

اسی طرح حافظ محمد شکیل کا تبادلہ اسلام آباد ماڈل کالج G-10/4  سے اسلام آباد ماڈل کالج I-10/1 کردیا گیا ہے۔

چند روز قبل وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے فنانس ڈویژن و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری سے وفاقی نظامت تعلیمات کے تحت تعلیمی اداروں کے تعینات اساتذہ کے عہدوں کو ازسر نو تشکیل دے دیا گیا تھا۔

اسی طرح بی پی ایس سترہ کے 360 ڈپٹی ہیڈ ماسٹر و ڈپٹی ہیڈ مسٹریس کے عہدے کو سکینڈری اسکول ٹیچر، گریڈ سترہ کے 61 سینئر ٹیچر کو سکینڈری اسکول ٹیچرز، 65 ڈائریکٹرز، ڈائر یکٹریس فزیکل ایجوکیشن کوسکینڈری اسکول ٹیچر(گریڈ سترہ) سے تبدیل کیا گیا تھا۔

اسی طرح گریڈ سولہ کے ڈرائنگ ماسٹروڈرائنگ مسٹریس کے عہدوں کو سکینڈری اسکول ٹیچر سے تبدیل کیا گیا تھا۔

اے جی پی آر کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ پوسٹوں کی تنظیم نو کے بعد کے اخراجات پہلے سے مختص شدہ بجٹ 2018-19 کے اندر سے ہی پورے کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں