برطانوی موبائل آپریٹر نے شیئرز کی فروخت ملتوی کردی

برطانوی موبائل آپریٹر اوٹو نے شیئرز کی فروخت ملتوی کردیؔ|humnews.pk

لندن: ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی موبائل آپریٹر اوٹو نے  13  بلین ڈالرمالیت کے شیئرز مارکیٹ میں فروخت کرنے کا فیصلہ ملتوی کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی دوسری بڑی موبائل آپریٹر (جس کی ملکیت اسپین کی کمپنی ٹیلیفونیکا کے پاس ہے) نے لندن اسٹاک ایکسچینج میں اپنے شیئرز کی فروخت کو بریگزٹ سے پیدا ہونے والی بے یقینی کے سبب اس سال روک دیا ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق شیئرز کی فروخت رواں برس اپریل میں فورجی اور فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اکاونٹینسی کی بڑی کمپنی ای وائے نے پہلے کہا تھا کہ بریگزٹ کے حوالے سے بے یقینی کے اثرات لندن اسٹاک مارکیٹ پر بھی چھائے ہوئے ہیں۔

ٹیلیفونیکا نے 2016 میں کہا تھا کہ وہ اپنے موبائل آپریٹر کے لیے لندن لسٹنگ ڈھونڈے گا، مگر اپنے حریف کے ساتھ اشتراک کے بعد مقابلے کے خدشات کے سبب تینوں کمپنیاں منہدم ہوگیئں۔

اوٹو نے شیئرز کی فروخت کے حوالے سے کوئی واضح اعلان نہیں کیا ہے تاہم ٹیلیفونیکا قرضوں کو کم کر کے آپریٹر کمپنی کے لیے ریوینیو بڑھا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں