افغانستان میں پاک امریکی مفادات مشترکہ ہیں، شہریار آفریدی


اسلام آباد: وزیرمملکت شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پاکستان اور امریکہ کے مفادات ایک ہیں، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے امریکی سفیر پال جونز سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے  کہا کہ ہم انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان خطے میں امن کی بحالی کی کوششوں کو جاری رکھے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں اور ان کا بھر پور تحفظ کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات سے متعلق امور بھی زیر غور آئے اورشہر یار خان آفریدی نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانی اور مالی قربانیوں کا ذکر بھی کیا۔

ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پال جونز کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور جو قربانیاں پاکستان نے دیں اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔


متعلقہ خبریں