دیربالا میں زلزلے کے جھٹکے


دیر بالا: دیربالا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق  زلزلہ انتہائی کم درجے کا تھا جس سے لوئر دیر میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔

کچھ روز قبل اسلام آباد، گلگت اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے تھے جبکہ گلگت میں عوام نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق سانگلہ ہل، ضلع شیخو پورہ کی تحصیل صفدر آباد، پنڈی بھٹیاں، میانوالی، اوکاڑہ، عارف والا، ننکانہ صاحب اور گردونواح اورگوجرہ  میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کا مرکز تاجکستان اور سنکیانگ چین میں 120 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

2005 میں اکتوبر کے ماہ میں کشمیر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں کو تاریخ کے بدترین زلزلے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے ثمرات آج تک دیکھائی دیتے ہیں۔ آزاد کشمیر کے پیشتر علاقے مکمل طور پر تباہ ہوگئے تھے جو آج بھی پوری طرح تعمیر نہیں ہوسکے جبکہ اس خوفناک زلزلے میں ہزاروں افراد جاں بحق اور لاکھوں زخمی ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں