توقیر ڈار پاکستان ہاکی ٹیم کے نئے کوچ ہوں گے


لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپیئن توقیر ڈار کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف توقیر ڈار سے معاملات طے ہونے کے بعد باقاعدہ اعلان کرے گی۔

اس حوالے سے توقیر ڈار کا کہنا ہے کہ ذمہ داری سنبھالنے میں جلد بازی نہیں کروں گا، ہاکی کی چیمپئینز ٹرافی کے بعد حسن سردار سے بات کروں گا۔

ذرائع کے مطابق عمان میں جاری ایشین چیمپئیز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران ہی توقیر ڈار کا مسقط بھیجے جانے کا امکان ہے۔

اس بات کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے لگائے جانے والے کیمپ میں ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ حسن سردار ہی قومی ٹیم کے کوچ ہیں۔

ہاد رہے کہ کوچ محمد ثقلین نے ٹیم کے مینیجر حسن سردار سے پاکستان اور بھارت میچ کے دوران تلخ کلامی کے بعد عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا اور آج صبح کی پہلی پرواز سے وطن واپس آ گئے تھے۔


معاونت ؛ ایڈیٹر
متعلقہ خبریں