ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم اور صدر سے الوداعی ملاقات

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم اور صدر سے الوداعی ملاقات

اسلام آباد: انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائرکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے الوداعی ملاقاتیں کی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں سربراہان نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی بہترین خدمات سرانجام دیں۔

صدرِ مملکت نے بھی ڈی جی آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور وطن عزیز کی حفاظت کے لیے آئی ایس آئی کا کردار قابلِ ذکر ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار 25 اکتوبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس آئی نے 1983 میں پارک آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔ نوید مختار نے کوئٹہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویشن کیا۔

پاکستانی خفیہ ادارے کی سربراہی کے فرائض سرانجام دینے والے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار امریکہ کے وار کالج میں بھی زیر تعلیم رہے۔

نوید مختار ڈائریکٹر جنرل رینجرز کے عہدے پر بھی فائز رہے جب کہ ستمبر 2014 میں کراچی کے کور کمانڈر کے طور پر ذمہ داری سنبھالی اور سات دسمبر 2016 تک اس عہدے پر تعینات رہے۔

 


متعلقہ خبریں