سعودی صحافی کی لاش ترکی میں نہیں، ترک حکام


استنبول: ترک حکام نے دعوی کیا ہے کہ سعودی صحافی کی لاش ترکی میں موجود نہیں ہے۔

ترک حکام کے مطابق  واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار اور امریکی رہائشی خاشقجی کی لاش سعودی ولی عہد کا باڈی گارڈ ماہیرعبدالعزیز مطرب ملک سے باہر لے گیا تھا۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ ولی عہد کے باڈی گارڈ کو ایک بڑے بیگ کے ہمراہ دیکھا گیا تھا تاہم ان کے مطابق ماہیراستنبول کے ایئر پورٹ سے باذریعہ وی آئی پی لاونج  نکلا تھا اور کسی بھی جگہ ان کے بیگ کی تلاشی نہیں لی گئی۔

ان کے مطابق سعودی صحافی خا شقجی دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔ صحافی کی گمشدگی کے کچھ دن بعد ترکی کا موقف سامنے آیا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ خاشقجی کو مار دیا گیا تاہم سعودی عرب ترکی کے اس موقف کی متعدد بار تردید کرتا رہا۔

خاشقجی کی گمشدگی کے بعد مغرب کی طرف سے سعودی عرب پر دباؤ بہت بڑھ گیا تھا کہ وہ اس گمشدگی کے بارے میں قابل اعتبار وضاحتفراہم کرے جبکہ متعدد معربی ممالک نے سعودی عرب میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس کے بھی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں