چینی سفیر کی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات


راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج نے سی پیک منصوبے کی حفاظت کی ذمہ داری کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے، اس حوالے سے پاکستان اور چین کے درمیان عسکری اور سیاسی سطح پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

گزشتہ ماہ  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر ان سے ملاقات کی تھی۔ چینی صدر نے خطے میں امن اور استحکام میں پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ چین ہمیشہ پاکستان کی اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر حمایت جاری رکھے گا۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) اور سی پیک ہر صورت میں کامیاب ہوں گے اور پاک فوج ہر قیمت پر سی پیک کی حفاظت یقینی بنائے گی۔


متعلقہ خبریں