ایان علی کے چوتھے وارنٹ گرفتاری


راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں آیان علی کے عدالت پیش نہ ہونے پر چوتھی بار ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ کے دو بار قابل ضمانت اور دو بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں اور یہ چوتھا موقع ہے جب عدالت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر ایان کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

آج ملزمہ کے وکیل سرفراز میتھرو عدالت میں پیش ہوئے اور ملزمہ کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ جمع کرا دیا۔ ملزمہ کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی حاضری سے استشنیٰ کی استدعا عدالت نے نامنظور کر دی۔

کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کے رخصت پر ہونے کے باعث مقدمہ کی سماعت بینکنگ کورٹ کے جج راجہ غضنفر نے کی۔

کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت دس نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں