دورہ سعودی عرب، وزیراعظم عمران خان ریاض پہنچ گئے



ریاض: وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوسرے مرحلے میں ریاض پہنچ گئےہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ایئرپورٹ آمد  پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور پاکستان کے سفیر خان حشام بن صدیق نے عمران خان کا استقبال کیا، اس موقع پر دیگر سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، مشیرتجارت عبد الرزاق داؤد اور وزیر مملکت/ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے تو ایئرپورٹ پر مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان، پاکستان میں سعودی کے سفیرنواف المالکی، پاکستانی  قونصل جنرل شہریار اکبر خان، اعلیٰ سعودی حکام اور پاکستان قونصلیٹ کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پرسرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ کانفرنس کو ’صحرا میں ڈیوس‘ کا نام دیا گیا ہے۔

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان سعودی عرب کا دورہ کرچکے ہیں۔ بحیثیت وزیراعظم یہ ان کا دوسرا دورہ ہے۔ سعودی عرب سے واپسی کے بعد وزیراعظم کے دورہ چین اور ملائیشیا بھی شیڈول ہیں۔


متعلقہ خبریں