رجسٹریشن کیلئے کریم، اوبر کے پاس 6 روز، سندھ حکومت کا سروس بند کرنے کا عندیہ


کراچی: شہریوں کے لیے سہولت اور کاروبار کا ذریعہ ہونے کے باوجود حکومت سندھ نے صوبے بھر میں چلنے والی آن لائن ٹیکسی سروس کو بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے نجی آن لائن کمپنی کریم اور اوبر کو سات دن میں رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن ٹیکسی کو پاکستان کے قانون کے مطابق ہی کام کرنا ہو گا۔

اویس شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے پاس آن لائن ٹیکسی سروس کی گاڑیوں اور ڈرائیورز کا کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے جب کہ یہ آن لائن ٹیکسی سروس صرف ایک ایپلی کیشن پر کام کر رہی ہیں۔

صوبائی حکومت کے اس فیصلے پر شہری بھی سخت ناراض نظر آ رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیورز کی رجسٹریشن ہونی چاہیے جب کہ کچھ نے کہا کہ حکومت سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ٹیکسی سروس کو چلنے دے۔

سندھ حکومت کا مؤقف ہے کہ دیگر کمپنیوں کی طرح ٹیکسی سروسز کو بھی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں