انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید دو پیسے کا اضافہ

Dollar price

کراچی: انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید دو پیسے مہنگا ہو گیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق منگل کو کاروبار کے آغاز میں ہی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید دو پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ جس کے بعد ڈالر کی قیمت 133 روپے 91 پیسے ہو گئی۔

گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں تین پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کے دن بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر چھ  پیسے مہنگا ہو کر 133 روپے 72  پیسے پر فروخت ہوا تھا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے میں بدھ کے روز ڈالر کی قیمت میں دس پیسے کی کمی واقع ہوئی تھی تاہم اس کے بعد پھر سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں