آئل ٹینکر مالکان کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

oil tanker on strike

کراچی: آئل ٹینکرز مالکان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

آئل ٹینکرز مالکان ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ گورنر سندھ نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد ہڑتال ختم کی جارہی ہے۔

آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن نے 21 اکتوبر 2018 کو مطالبات منظور نہ ہونے کے سبب غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں تیل کی ترسیل روک دی تھی جس کے سبب قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پرانے ماڈل کے آئل ٹینکر پر پابندی معاشی قتل کےمترادف ہے، مالکان کی جانب سے متعدد بار مطالبات حکومت کے سامنے رکھے گئے اور حکومت کی جانب سے پابندی ہٹانے کے وعدے بھی کیے گئے لیکن کوئی عمل درآمد سامنے نہیں آیا۔

آئل ٹینکر مالکان کا کہنا ہے کہ اکثر لوگوں نے قسطوں پر گاڑیاں لے رکھی ہیں۔


متعلقہ خبریں