چینی ماہرین کا شاہکار، دنیا کے طویل ترین سمندری پل کا افتتاح کر دیا


بیجنگ: چین میں دنیا کے سب سے طویل ترین سمندری پل کا افتتاح کر دیا گیا ہے، جس کی تعمیر کے بعد ہانگ کانگ اور زوہائی کے درمیان تین گھنٹوں کا فاصلہ سمٹ کر 30 منٹ کا ہو جائے گا۔

چینی میڈیا کے مطابق 55 کلو میٹر طویل ہانگ کانگ-زوہائی موکاؤ پل کو باقاعدہ ٹریفک کے لیے 24 اکتوبر کو کھولا جائے گا۔

پل کی تعمیر کا آغاز 15 دسمبر 2009 میں کیا گیا تھا، پل میں زیر زمین سرنگ کے ساتھ ساتھ ایک مصنوعی جزیرہ بھی بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں