زرداری سیاستدانوں کی بجائے وکلا سے ملیں، فواد چوہدری کا مشورہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) شریک آصف علی زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ سیاست دانوں کی بجائے وکلاء سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں۔

وزیراطلاعات نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر کو اس مفت مشورے کا احساس ہفتوں میں نہیں بلکہ دنوں میں ہوگا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نوٹ کمانے کے چکر میں ووٹ کھو چکے ہیں اور سابق صدر کے پاس اب صرف نوٹ رہ گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں اس کیلئے ووٹ چاہیئے۔

یاد رہے کہ پی پی پی کے شریک چیئرمین نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت نہ خود چل سکتی ہے اور نہ ہی ملک چلا سکتی ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ جمہوری طاقتیں کمزور نظر آ رہی ہیں اس لیے کوئی لائحہ عمل طے کرنا ہو گا۔

سابق صدر نے حکومت کے خلاف تحریک اعدم اعتماد لانے کے حوالے سے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں سے مشورہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں