پنجاب اسمبلی اجلاس: اپوزیشن کا پھر بائیکاٹ



لاہور: حزب اختلاف کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مل کرحکومت کا محاسبہ کریں گی کیونکہ اپوزیشن حکمراں جماعت کے غلط فیصلوں کا ساتھ نہیں دے گی۔

انہوں نے اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ ن لیگ نے کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی، ہمارا مطالبہ پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دورحکومت میں جنوبی پنجاب میں جامعات اور اسپتال بنے لیکن نئی حکومت نے کیا دیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اسمبلی کے باہراحتجاج کیا اورحکومت مخالف نعرے بازی کی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور دیگر اتحادی جماعتوں کا مؤقف ہے کہ ان کے چھ ارکان کو اسمبلی میں داخلے کی اجازت ملنے تک اجلاس میں شرکت نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کی پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کے خلاف قرارداد منظور کی گئی ہے۔

قرارداد پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر نے جمع کرائی تھی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بدھ  گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں