فرانس کی پردے پر پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ


جنیوا: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے فرانس کی جانب سے خواتین کے پردے پر پابندی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس اسلامی پردے کے خلاف کی گئی قانون سازی کا جائزہ لے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی کمیٹی نے فرانس کے خواتین کے پردے پر لگائی گئی پابندی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس پردے پر لگائی گئی پابندی پر دوبارہ نظر ثانی کرے۔

کمیٹی نے فرانس کی جانب سے چہرے ڈھانپنے کی پابندی کے خلاف کارروائی کی حوصلہ افزائی سے انکار کیا اور سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے معاشرے میں مل کر رہنے پر زور دیا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ماہرین پر مشتمل ایک پینل تشکیل دیا جائے جو سیاسی اور عوامی حقوق کی نگرانی کرے۔

کمیٹی نے 2010 میں حجاب پہننے کے خلاف بنائے گئے قانون پر 2012 میں دو خواتین کی شکایات کا نوٹس لیا۔ جس میں کسی کو بھی عوامی مقامات پر چہرے چھپانے سے روکا گیا تھا۔ خواتین نے کہا کہ پابندیوں سے اُن کے مذہبی عقائد کو نقصان پہنچا ہے۔ کمیٹی کی جانب سے فرانس کو دونوں متاثرہ خواتین کو معاوضہ بھی ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں