دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے، آذربائیجان


راولپنڈی: آذربائیجان کے بارڈر سروسز چیف کرنل جنرل ایلچین گلئیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ بات انہوں نےجنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کے دورے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران کہی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آذربائیجان کے اسٹیٹ بارڈر سروس کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک اہم اور فعال کردار ادا کیا اور کررہا ہے۔ اس کے علاوہ  ملاقات میں پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امورسمیت خطے کی سیکیورٹی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

قبل ازیں جی ایچ کیو آمد کے موقع پر جمہوریہ آذربائیجان کے چیف آف دی اسٹیٹ بارڈر سروسز نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔


متعلقہ خبریں