سابق پرنسپل پنجاب میڈیکل کالج کے خلاف انکوائری شروع

سابق پرنسپل پنجاب میڈیکل کالج کے خلاف انکوائری شروع

فیصل آباد: سابق پرنسپل پنجاب میڈیکل کالج ڈاکٹر زاہد یٰسین ہاشمی کے خلاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں انکوائری شروع ہو گئی ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انکرائری این لینڈ ریونیو زون کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثوں پر کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر زاہد یٰسین ہاشمی لیور سنٹر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) کے چیئرمین بھی ہیں۔

اس سے قبل پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور عہدیداران کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف الزام تھا کہ انہوں نے بڑے پیمانے پر یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیاں کیں۔

ان پر اپنی اہلیہ شازیہ قریشی کو غیرقانونی طور پر یونیورسٹی لاء کالج کی پرنسپل تعینات کر نے کا الزام بھی تھا۔

موجودہ حکومت کی آمد کے بعد کرپشن کے خلاف مہم جاری ہے جس میں سیاست دان، بیوروکریٹس اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں