جمال خاشقجی کی لاش سعودی قونصل جنرل کے گھر سے بر آمد

جمال خاشقجی کی لاش سعودی قونصل جنرل کے گھر سے بر آمد|humnews.pk

jamal Khasoggi murder case


انقرہ : برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی لاش کے ٹکڑے سعودی قونصل جنرل کے گھر سے برآمد ہوئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق صحافی کی لاش کے ٹکڑے سعودی قونصل جنرل کے گھر کے باغ میں دفن کیے گئے تھے۔

رپورٹ میں اس بات کا انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ جمال خاشقجی کا جسم کئی ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا اور ان کا چہرہ مسخ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سعودی فرماں رواں شاہ سلمان نے سعودی صحافی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔

واضح رہے سعودی صحافی خا شقجی دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔ ان کی گمشدگی کے کچھ دن بعد ترکی کا موقف سامنے آیا تھا کہ خاشقجی کو قتل کیا جاچکا ہے تاہم سعودی عرب ترکی کے اس موقف کی متعدد بار تردید کرتا رہا۔

خاشقجی کی گمشدگی کے بعد مغرب کی طرف سے سعودی عرب پر دباؤ بہت بڑھ گیا تھا کہ وہ اس گمشدگی کے بارے میں قابل اعتبار وضاحت فراہم  کریں جبکہ متعدد مغربی ممالک نے سعودی عرب میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس کے بھی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں