انسداد خسرہ مہم اسکولوں کے لیے بھی لازمی قرار

خسرہ سے بچاؤ کی ملک گیر مہم شروع کر نے کا فیصلہ

کراچی: سندھ  کے اسکولوں میں انسداد خسرہ مہم جاری ہے جبکہ اس کا دائرہ کار سندھ  بھر کے اسکولوں تک وسیع کردیا گیا ہے۔ اب یہ مہم تمام اسکولوں کے لیے بھی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

رجسٹرار پرائیویٹ اسکول رفیعہ ملاح کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ  تعاون نہ کرنے پران کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے مہم کا آغاز کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی اسکول مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ  تعاون کر رہے ہیں۔

رفیعہ ملاح نے بتایا کہ حکومت سندھ چاہتی ہے کہ صوبے کے ہر بچے کو خسرہ جیسی بیماری سے نجات حاصل ہو اور تحفظ ملے۔

سندھ میں رواں برس خسرہ کے متعدد کیسز سامنے آئے ہیں۔ جن میں 20 سے زائد بچے اس بیماری کی زد میں آکر ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں