ثنا میر عالمی نمبر ون بننے والی پہلی پاکستانی باؤلر

ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کی قرنطینہ میں سالگرہ

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: سابق کپتان پاکستان ویمن ٹیم  ثنا میر آئی سی سی کی ایک روزہ میچز کی رینکنگ میں نمبر ون باؤلربن گئی ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

ثنا میرنے یہ اعزاز 2017 سے 2020 تک جاری ہونے والی آئی سی سی ویمنزچیمپیئن شپ میں اپنی شاندار پرفارمنس کی بدولت حاصل کیا ہے۔ ثنا اس ٹورنا منٹ میں بھرپور کارکردگی دیکھا رہی ہیں اور اب تک کھیلے گئے نو میچوں میں 12.75 کی اوسط سے 24 وکٹیں حاصل کرچکی ہیں۔

انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت 663 پوائنٹس لے کر آسٹریلوی باؤلر میگن شٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی سی سی ایک روزہ بالرز کی رینکنگ میں اولین پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ میگن ان سے تین پوائنٹس کمی کے ساتھ  فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

اس قابل فخر کارنامے پر ثنا میر کو حکومت پاکستان سمیت دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

پاکستان کے سابق کپتان اظہرعلی بھی سب سے پہلے ثنا میر کو مبارکباد دینے والوں میں شامل تھے۔

تاہم ثنا میرکی 24 وکٹوں کی شاندار کارکردگی کے باوجود پاکستان آٹھ ملکی چیمپیئن شپ میں چھٹے نمبر پر ہے۔


ایڈیٹر
متعلقہ خبریں