ضمنی انتخاب، گورنر خیبرپختونخوا نے غلطی تسلیم کرلی

Shah Farman

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے شاہ فرمان نے بالآخر تسلیم کرلیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں بھائی کو ٹکٹ دلواکرانہوں نے بہت بڑی غلطی کی۔

انہوں نے اس بات پر ندامت کا اظہار کیا اور کہا کہ مستقبل میں اپنے خاندان کے کسی فرد کو پارٹی ٹکٹ کے لیے سفارش نہیں کروں گا۔ انہوں نے صوبائی نشست پی کے 71 کی نشست چھوڑی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نظریاتی کارکن ہونے کی حیثیت سے وہ موروثی سیاست کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، آئندہ  ہر قدم پر پارٹی میں موروثی سیاست کی حوصلہ شکنی کریں گے۔

گزشتہ اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں  پشاور کے حلقے پی کے 71 پر حکمران جماعت تحریک انصاف کو اپ سیٹ شکست ہوئی جہاں شاہ فرمان کی چھوڑی ہوئی نشست پر اے این پی کے امیدوار نے جیت حاصل کی تھی۔

اس نشست سے گورنر کے پی شاہ فرمان کے بھائی ذوالفقار خان کو عوامی نیشنل پارٹی کے صلاح الدّین خان نے ہرایا تھا۔

صلاح الدین اس سے قبل تحریک انصاف کے ہی کارکن تھے اور ٹکٹ کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاجا پارٹی چھوڑ کر اے این پی میں شامل ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں