خیبرپختونخوا میں سکھ برادری ہیلمٹ سے مستثنیٰ


پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی رکن نے سکھ برادری کو ہیلمٹ کے استعمال سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔

متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رکن رنجیت سنگھ نے کہا ہے کہ پگ مذہبی علامت ہے جسے اتار نہیں سکتے ہیں لہٰزا صوبے میں سکھ برادری کو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہننے سے استثنیٰ دیا جائے۔

ہم نیوز رنجیت سنگھ کا مطالبہ سامنے لایا تو ایس ایس پی ٹریفک نے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کا چالان نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اقلیتی  رکن اسمبلی نے کرپان کو بھی ہر جگہ لے جانے کی اجازت کا مطالبہ کیا ہے تاہم صوبائی وزیر قانون نے قانونی پیچیدگی کو دیکھنے کے بعد فیصلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق رنجیت سنگھ  بنیادی طور پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کے کارکن ہیں اور سکھ برادری کے پہلے رکن ہیں جو متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں