ضمانت منسوخی اپیل میں نواز شریف اور مریم کو نوٹس جاری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ضمانت منسوخی اپیل میں نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے نوازشریف اور مریم نواز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے معاملے کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ قومی احتساب بیورو نے استدعا کی تھی کہ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں  ضمانت کو کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف خاندان کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ سزا کالعدم قرار دے کر پانچ، پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

قومی احتساب بیورو نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔


متعلقہ خبریں