پہلا ٹی 20 پاکستان کے ہاتھوں آسٹریلیا کو شکست


ابو ظہبی: پہلا ٹی 20 میں پاکستان کے ہاتھوں آسٹریلیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 156 رنز کے ہدف میں آسٹریلیا کی ٹیم صرف 89 رنز بنا سکی۔

ابتدا میں ہی پاکستان کے 156 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی 6 وکٹیں پاور پلے ختم ہونے سے پہلے ہی گر گئی تھیں۔

اس سے قبل تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 156 رنز کا ہدف دیا۔

ابو ظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےجانے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کےخلاف پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹیم کو ایک تیز شروعات فراہم کرنے کے بعد سلامی بلے باز فخر زمان 12 گیندوں پر 14 رنز بنا کر اسٹین لیک کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

بابر اعظم اور محمد حفیظ نے دوسری وکٹ کے لیے شاندار کھیل پیش کیا، دونوں کی شراکت داری نے مجموعی اسکور میں 73 رنز جوڑے۔  پاکستان کی دوسری وکٹ 105 ر نز پر گری جب حفیظ 39 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ نئے آنے والے بلے باز آصف علی محض 2 رنز ہی بنا سکے، وہ ایڈم زیمپا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے۔

بابر اعظم کے حسین طلعت اسکور کو 130 رنز تک لے کر گئے، وہ بڑا شاٹ لگانے کے کی کوشش میں باونڈری پر کیچ آوٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے ایک بڑِے اسکور کی توقع کی جارہی تھی، لیکن اگلے 4 کھلاڑی مجموعے میں صرف ایک رن کے اضافہ ہی کر سکے اور قومی ٹیم کا اسکور، جو ایک موقع پر 130/2 تھا، اب 131/6 ہوگیا۔ طلعت 9، فہیم اشرف اور سرفراز احمد 0 جبکہ شاداب خان 1 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔

اسکور میں صرف دو رنز کے مزید اضافے کے بعد عماد وسیم بھی پولین لوٹ گئے۔

خدشہ تھا کہ پاکستان ٹیم 20 اوورز بھی پورے نہ کھیل پائے گی لیکن اس وقت حسن علی کریز پر آئے اور آخری اوور میں ایک چھکا اور دو چوکے لگا کر ٹیم کا اسکور 155/8 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے آٹھ گیندوں پر 17 رنز بنائے جبکہ اوپنر بابر اعظم 55 گیندوں پر 68 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوا۔


متعلقہ خبریں