اسٹاک ایکسچینج 1556 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 39271 پر بند

آج آٹھ ارب روپے مالیت کے 33 کروڑ شئیرز کا ریکارڈ کاروبار کیا گیا


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس ایکسچینج میں تیزی کےبعد کاروبار100 انڈیکس 1556 پوائنٹس اضافے سے 39271 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا تھا جبکہ آج آٹھ ارب روپے مالیت کے 33 کروڑ شئیرز کا ریکارڈ کاروبار کیا گیا۔

بدھ کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔ کاروبار کا آغاز ہوتے ہی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان غالب آ گیا تھا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی زبردست خریداری کے بعد مارکیٹ 39000 کی نفسیاتی سطح سے پر آگئی تھی۔

گزشتہ روز وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران برادر ملک کی جانب سے پاکستان کے لیے بیل آؤٹ پیکج کے اعلان نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور سرمایہ کار بازار حصص میں متحرک ہوگئے ہیں۔

اس رپورٹ کے فائل کیے جانےکے وقت مارکیٹ 1447.83 پوانٹس اضافہ کے ساتھ 39162.73  پوانٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

گزشتہ روز مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا تھا۔ منگل کو پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 38 ہزار 345 پر ٹریڈ کر رہی تھی تاہم کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ میں تیزی سے مندی کا رجحان پیدا ہوا اور مارکیٹ کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں تیزی سے کمی واقع ہونا شروع ہو گئی۔

کاروبار کے آغاز کے دو گھنٹے بعد صبح گیارہ بجے تک 100 انڈیکس میں 605 پوائنٹس کمی ہوئی۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ مارکیٹ کے آغاز پر ہی 350 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو لمحاتی ثابت ہوا اور مارکیٹ جلد ہی منفی زون میں چلی گئی تاہم مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 84 پوائنٹس کی کمی رہی۔

 


متعلقہ خبریں