اقوام متحدہ سے تعاون پاکستانی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، وزیرخارجہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے تعاون پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، ہمارے سیکیورٹی دستے اقوام متحدہ میں امن کے لیے کام کررہے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ  دنیا میں قیام امن کے لیے کوشاں ہے اور اس میں 106 سے زائد پاکستانیوں نے بھی کردار ادا کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے اور ماحولیات کیلئے اقوام متحدہ کا کردار قابل تحسین ہے لیکن بین الاقوامی فورم کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے بھی کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر معصوم شہریوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی جانب دیکھ رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں بھارتی فورسز کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا پردہ چاق کیا گیا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بات کی ہے اورمستقبل میں بھی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات پر گا مزن ہے۔


متعلقہ خبریں