’اقوام متحدہ میں پاکستان کی خدمات‘ ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

’اقوام متحدہ میں پاکستان کی خدمات‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر صارفین اقوام متحدہ میں پاکستانی خدمات کو سراہ رہے ہیں اور ہیش ٹیگ ’اقوام متحدہ میں پاکستان کی خدمات‘ ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

24 اکتوبرکو اقوام متحدہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا میں قیام امن کی خاطر پاکستان کے 106 سے زائد پاکستانیوں نے کردار ادا کیا ہے۔

ایک صارف نے دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے لکھا ہے کہ بہت سارے فوجی پاک فوج کی مہارت اور قربانیوں کے سبب زندہ ہیں۔

ٹوئیٹر پر ہیش ٹیگ  #PakContributionsUN میں ایک صارف نے لکھا کہ دنیا کے جنگ زدہ علاقوں میں امن قائم کرنا آسان کام نہیں لیکن پاک فوج نے نہایت مہارت سے اسے انجام دیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ پاک فوج کی اقوام متحدہ میں خدمات کے سبب دوسرے ممالک کے بچے بھی پاکستان سے پیار کرتے ہیں۔


اقوام متحدہ ایک عالمی ادارہ ہے جس کا قیام 24 اکتوبر 1945 کو عمل میں لایا گیا تھا اور 1948 سے 24 اکتوبر کو ہرسال اقوام متحدہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

یواین کے رکن ممالک 193 ہیں اور پاکستان کا شمار امن مشن کے لیے سب سے زیادہ اہلکار فراہم کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ فوج، پولیس اور میڈیکل کے دستے اقوام متحدہ کے امن مشنز کا حصہ ہیں۔

امن مشن میں شریک پاکستانی دستوں کو ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور مقامی لوگوں سے ان کے حسن سلوک کی وجہ سے ہمیشہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں