پاک آسٹریلیا سیریز کی ٹرافی کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا


دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹرافی رونمائی کے بعد کرکٹ شائقین کے مذاق کا نشانہ بن گئی، انوکھی ٹرافی مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔

ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کرکٹ شائقین اور مداحوں نے ٹرافی پر لگے بسکٹ کی خوب خبر لی۔

حسنین نامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سے پہلے ایسی ٹرافی نہیں دیکھی۔

سالار عباسی نے بھی ٹرافی پر لگے بسکٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا۔

معروف فوڈ کمپنی کا بسکٹ لگا کر بنائی گئی ٹرافی آسٹریلوی مداحوں کو بھی پسند نہ آئی۔

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی گزشتہ روز کی گئی تھی، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میں حصہ بھی لیا۔

پاک آسٹریلیا ٹی ٹونٹی سیریز

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 اکتوبر (بدھ) کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

سیریز کے بقیہ دو میچ 26 اور 28 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں