فیس بک کا میسنجر ایپ میں تبدیلی کا فیصلہ

فائل: فوٹو


سان فرانسِسکو: فیس بک نے دنیا بھر میں اپنے ایک ارب 30 کروڑ صارفین کے لیے اسمارٹ فون ایپ میسنجر سروس کو مزید آسان بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سوشل نیٹ ورک نے اپنے نو میں سے تین ٹیبز کے ڈیزائن میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

میسنجر چیف اسٹین نے سروس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک کے بعد دوسرا فیچر ترتیب دیتے جا رہے ہیں اور مزید سادہ ایپ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں صارف کے لیے ویڈیو کال اور پیسے بھیجنے سمیت دیگر آپشنز موجود ہیں۔

اپ ڈیٹ کی جانے والی تین ٹیبز میں چیٹ، پیپلز اور ڈسکوری شامل ہوں گے، جس میں چیٹ ٹیب سے دوسرے صارف سے بات چیت ممکن ہو سکے گی جب کہ پیپلز سے لوگوں کی رابطے نمبر کی لسٹ اور ڈسکور سے میسجنگ بوٹ اور گیمز تک رسائی حاصل ہو گی۔

فیس بک میسنجر کے ذریعے کاروباری حضرات، کسٹمرز سمیت دیگر بہتر انداز میں رابطہ رکھ سکیں گے تاہم ایپ کے ذریعے بات چیت کسٹمرز کے لیے تو مفت ہو گی لیکن کاروباری اشتہارات کے لیے  ادائیگی کرنا پڑے گی۔

میسنجر فیس بک کا ہی ایک حصہ ہے جو سماجی رابطوں کو بڑھانے کے لیے نیٹ ورک کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں