ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ، پاکستان کی رینکنگ بہتر


اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کی حالیہ رپورٹ میں پاکستان کی درجہ بندی میں نو پوائنٹس کی بہتری آئی ہے۔ جو ایک خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی درجہ بندی میں 140 ممالک میں سے 107ویں نمبر پر آنے اور بدعنوانی کے واقعات میں کمی خوش آئند ہے۔

اسی رپورٹ کی مناسبت سے بتاتے ہوئے جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ’’احتساب سب کے لیے‘‘ کی پالیسی پر قانون کے مطابق سختی سے عمل پیرا ہے۔

24 اکتوبر 2018 کو قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ میں پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری اور بدعنوانی کے 2017 میں 102 واقعات کے مقابلے میں 2018 میں کم ہو کر 99 واقعات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔

 

 

نیب کی ذمہ داریوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے

کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نیب  ’’احتساب سب کے لیے‘‘ کی پالیسی پر قانون کے مطابق سختی سے عمل پیرا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب بلا امتیاز ہر کیس کو ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق دیکھنے اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی پر یقین رکھتا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے علاوہ گیلیپ اینڈ گیلانی کے حالیہ سروے کے مطابق 59 فیصد لوگوں کا نیب پر اعتماد اس کا واضح ثبوت ہے۔


متعلقہ خبریں